Latest News

چین نے تیار کی کورونا وائر س کی ویکسین، میجرجنرل کو پہلا انجکشن لگا کر کیا گیا ٹیسٹ

چین نے تیار کی کورونا وائر س کی ویکسین، میجرجنرل کو پہلا انجکشن لگا کر کیا گیا ٹیسٹ

بیجنگ: چین میں تباہی مچانے والا کورونا  وائرس دیکھتے ہی دیکھتے اب تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ چین میں اس وائرس سے 3000 سے بھی زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 80 ہزار سے  زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ اب چین نے اس بات کا دعوی ٰکیا ہے کہ اس نے کورونا  وائرس(کووڈ 19 )سے بچنے کے لئے ایک ویکسین تلاش کرلی  ہے۔
چین کی فوج کی میڈیکل ٹیم گزشتہ ایک ماہ سے ووہان میں پیپلز لبریشن آرمی کی میڈیکل ماہر شین وئی کی قیادت میں یہ ویکسین تیار کی گئی ہے۔ دنیا کے پہلے نئے اس کورونا وائرس ویکسین کا ٹیسٹ   اس کی موجد  شین وئی کے بائیں ہاتھ میں   انجکشن  لگا کر کا گیا ۔شین وئی چینی فوج کی وہی میجر جنرل ہیں جنہوں نے چند سال پہلے سارس( ایس اے آرایس) اور ایبولا جیسے خطرناک وائرس سے بچنے کی ویکسین بنائی تھی اور پوری دنیا کو ان خطرات سے بچایا تھا۔

PunjabKesari
دن رات کی محنت کے بعد تیار ہوئی ویکسین: شین وئی
چینی آرمی کی میجر جنرل شین (58) نے چینی میڈیا کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے کس طرح سے رات  دن ایک کر کے اس  کامیاب ویکسین کو تیار کیا ہے۔ بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین کی اس طبی ٹیم نے کسی بڑی وبا کے علاج کے لئے ایسا کام کیا ہو۔ اس کے پہلے سال 2002 میں سارس پھیلنے کے دوران اور سال 2014 میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لئے شین کی اس ٹیم نے کئی میڈسنس اور ویکسین  تیارکی تھی۔ شین اور ان کی ٹیم نے مل کر ملٹری میڈیکل سائنس اکیڈمی نے ایسے خطرناک وائرس سے بچنے کے لئے وائرس کی تحقیقات کے لئے کٹ تیار کی تھی۔

PunjabKesari
تقریبا 600 لوگوں کی ٹیم کرتی ہے کام
 بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ یہ چین کی ایک بہت مشہور اکیڈمی ہے جس  میں26 ماہر ہیں اور 50 سے بھی زیادہ سائنسدان کے علاوہ اس ٹیم میں 500 سے بھی زیادہ تجربہ کار لوگ شامل ہیں جو مختلف کاموں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ چین نے ویکسین  تیار کرنے  کے بعد اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی یہ ویکسین عام لوگوں کے لئے بھی دستیاب کروائی جائے گی جس سے  کورونا  کی  دہشت  سے  آسانی سے نمٹا جا سکے گا۔

PunjabKesari
سوشل میڈیا میں خوشی کی لہر
 کورونا  وائرس کی ویکسین تلاش لینے کی خبر پھیلتے ہی چین کی سوشل میڈیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے اس کی کامیابی کے بارے میں ڈھیر سارے پیغام پوسٹ کئے۔ شین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسے تو دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کے ویکسین بنانے کی کوشش میں لگے ہیں، خود امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے بھی جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ کچھ مہینوں میں یہ ویکسین آ جائے گی ،لیکن ایک ماہ کی محنت کے دوران ہی یہ کامیابی مل گئی، یہ یقینا ہمارے لئے انتہائی راحت کی بات ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اب ہم جلد سے جلد کورونا سے اپنی جنگ جیت جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top