Latest News

اے ٹی ایم لوٹنے گیا لٹیرا خود ہی اندر پھنس گیا، مزیدار ویڈیو وائرل

اے ٹی ایم لوٹنے گیا لٹیرا خود ہی اندر پھنس گیا، مزیدار ویڈیو وائرل

بیجنگ : چین میں اے ٹی ایم لوٹنے گیا ایک لٹیرا خود ہی  اندر پھنس گیا ۔شنگھا ایسٹر کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کے دوران ایک لٹیرا  اتنا گھبرا گیا کہ  وہ یہ بھول گیا کہ  اس کو بھاگنے کے لئے دروازہ کیسے کھولنا ہے ۔شیہونگ شہر میں  اے ٹی ایم روم میں چور پہنچا اور دروازہ بند ہوتے ہی وہ گھبرا گیا اور کئی بار کوشش کرنے کے بعد بھی وہ دروازہ نہیں کھول پایا ۔اس پورے واقعہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=hrSa6ZIy9Ss&feature=emb_logo
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  چور گھبرا کر بالآخر  اے ٹی ایم کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے لگا۔  اس نے ایک لوہے کی ٹرے لی اور مشین میں زور زور سے مارنے لگا لیکن پھر بھی دروازہ نہیں کھلا۔ اسی وقت  اے ٹی ایم روم سے سائرن کی آواز آنے لگی  ۔ اس بیچ لٹیرا کسی بھی طرح دروازہ توڑ کر بھاگنے میں کامیاب رہا ، لیکن پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا۔



Comments


Scroll to Top