Latest News

مزید 43 ایپس پر پابندی عائد کرنے سے بوکھلایا چین،کہا- ہندوستان کا فیصلہ ڈبلیو ٹی اوکے قواعد کے خلاف

مزید 43 ایپس پر پابندی عائد کرنے سے بوکھلایا چین،کہا- ہندوستان کا فیصلہ ڈبلیو ٹی اوکے قواعد کے خلاف

بیجنگ: چین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے نام پر 43 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او)کے قواعد کے خلاف ہے۔ ہندوستان کے حالیہ اقدام کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ  لیجیان نے ایک پریس کانفرنس میں اس کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ  اس سال جون سے  اب تک چار بار  ہندوستان نے قومی سلامتی کے نام پر چین  سے وابستہ اسمارٹ فون ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔
 یہ قدام عالمی تجارتی تنظیم  کے قوانین کے خلاف 
ترجمان نے کہا  کہ  یہ قدم مارکیٹ کے اصولوں اور عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے خلاف ہے۔ اس میں  چینی کمپنیوں کے مفادات اور جائز حقوق کو نظرانداز کیا گیا۔ ژاؤ نے کہا کہ چینی حکومت  ہمیشہ اپنی کمپنیوں سے  دوسرے ممالک میں کام کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور مقامی قانون پر عمل کرنے کو کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور  ہندوستان کا معاشی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہے۔
ہندوستان نے  مزید43چینی ایپ پر پابندی عائد کی 
ترجمان نے کہا  کہ ہم ہندوستانی فریق سے فوری طور پر اس امتیازی سلوک کو بہتر بنانے اور آگے دو طرفہ تعاون کو نقصان پہنچانے والے مزید اقدامات سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہندوستان  نے منگل کے روز علی بابا گروپ ہولڈنگ کی ای کامرس ایپ (علی ایکسپریس) سمیت 43 مزید چینی  پابندی عائد کردی تھی۔ چین  کے ساتھ چل رہے  سرحدی تعطل کے درمیان یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ نئی دہلی میں جاری سرکاری بیان کے مطابق ، یہ ایپس ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لئے خطرہ تھیں۔ اس کے پیش نظر ، پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جن ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں کچھ ڈیٹنگ ایپس ( من پسند لوگوں سے ملنے اور جڑنے کو آسان بنانے والے پلیٹ فارم ) شامل ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top