Latest News

چدمبرم کا بھاجپا پر طنز- بھارت کی معیشت کو اب  خدا بچائے

چدمبرم کا بھاجپا پر طنز- بھارت کی معیشت کو اب  خدا بچائے

نیشنل ڈیسک: بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی جانب سے جی ڈی پی کو لے کر کئے گئے  تبصرہ کے پس منظر میں کانگرس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے منگل کو بی جے پی پر نشانہ لگایا۔انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ اب ملک کی معیشت کو  خدا  بچائے۔

https://twitter.com/PChidambaram_IN/status/1201716119364489217
چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا، ذاتی ٹیکس میں کمی ہوگی، درآمد کی فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔بہتری کو لے کر بی جے پی کے یہ خیالات ہیں۔چدمبرم نے طنز کستے ہوئے کہا، کہ ہندوستان کی معیشت کو خدا بچائے۔
غور طلب ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس میں کمی سے منسلک ترمیمی بل پر بحث کے دوران دوبے نے پیر کو لوک سبھا میں کہا تھا کہ جی ڈی پی کو رامائن اور مہابھارت مان لینا مناسب نہیں ہے اور اب بھارت کے لئے جی ڈی پی کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top