Latest News

چدمبرم کا مودی حکومت پر حملہ،کہا-  این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے دو پہلو

چدمبرم کا مودی حکومت پر حملہ،کہا-  این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے دو پہلو

نیشنل ڈیسک: کانگرس لیڈر پی چدمبرم نے قومی آبادی رجسٹر(این پی آر) اور قومی شہری رجسٹر ( این آرسی )کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔چدمبرم نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی ایک ہی سکے کے  دو پہلو ہیں۔وزیر داخلہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم این پی آرکریں گے لیکن این آر سی نہیں کریں گے۔ ان کو صاف کہنا چاہئے کہ این آر سی لاگو نہیں کیا جائے گا۔ ہم مردم شماری سے متعلق صرف این پی آر  کریں گے۔مردم شماری کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔
بی جے پی کو صاف کہنا چاہئے کہ ہم این آر سی  پر آگے نہیں بڑھیں گے کیونکہ آسام میں اس کے برعکس نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ جب ہم نے 2010 میں این پی آر کیا تھا تب آسام این آر سی نہیں تھی۔ ہمارے پاس ایسا کوئی تلخ تجربہ نہیں تھا کہ 19 لاکھ لوگوں سے زیادہ لوگوں کو ریاست کا مانا ہی نہیں جا رہا۔
انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا، کمرے میں کل 19 لاکھ چھ ہزار چھ سو ستاون ہاتھی ہیں۔آپ ہاتھیوں کو نظر انداز کیوں کر رہے ہیں؟ ہاتھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔آپ ان ہاتھیوں کو دیکھ کر بھی انجان بن رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top