Latest News

ہاؤڈی مود ی پر چدمبرم کا طنز: کہا، ان چیزوں کو چھوڑ کر ہندوستان میں سب اچھا ہے

ہاؤڈی مود ی پر چدمبرم کا طنز: کہا، ان چیزوں کو چھوڑ کر ہندوستان میں سب اچھا ہے

نئی دہلی : تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے اتوار کے روز ہیوسٹن میں این آر جی سٹیڈیم میں ہوئے ہاؤڈی مودی تقریب کو لے کر نشانہ سادھا ہے ۔ چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ بے روزگاری کے علاوہ ہندوستان میں سب اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں پر بحران ، ماب لنچنگ ، کشمیر میں تالا بندی ، اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالنا اور کم تنخواہ چھوڑ کر ہندوستان میں سب اچھا ہے ۔ چدمبرم نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پریوار کو میری طرف سے ٹویٹ کرنے کو کہا ہے ۔ 


وہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مجھ سے ملاقات کی ۔ کانگرس پہلے کے مقابلے زیادہ مضبوط اور حوصلہ افزاء ہوگئی ہے اور میں بھی ۔ 


بتا دیں کہ چدمبرم مرکزی تفتیش ایجنسی (سی بی آئی ) نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گذشتہ 21 اگست کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پانچ ستمبر کو انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا تھا ۔ سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ سے پہلے کانگرس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل نے بھی تہاڑ جیل میں چدمبرم سے ملاقات کی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 5 ستمبر سے جیل میں بند 74 سالہ چدمبرم کو عدالت سے پچھلے تین ہفتہ میں کوئی راحت نہیں ملی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top