Latest News

چدمبرم کے 12 بنک کھاتوں کا خلاصہ،الگ- الگ ممالک میں 12 جائیدادیں بھی خریدیں: ای ڈی

چدمبرم کے 12 بنک کھاتوں کا خلاصہ،الگ- الگ ممالک میں 12 جائیدادیں بھی خریدیں: ای ڈی

نئی دہلی:  انفور سمنٹ  ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آئی این ایکس   میڈیا معاملے میں کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی ضمانت  عرضی کی سپریم کورٹ میں جمعرات  مخالفت کی ۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی معاملے کے اہم گواہوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس آر بھانومتی کی قیادت والی بینچ سے کہا کہ اقتصادی جرائم سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ملک کی معیشت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ نظام میں لوگوں کے یقین کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
مہتہ نے بینچ سے کہا کہ تفتیش کے دوران ای ڈی کوبنک کے 12 ایسے اکاؤ نٹس کے بارے میں پتہ چلا جن  میں جرائم سے جٹایا گیا  دھن  جمع کیا گیا۔ساتھ ہی کہا کہ ایجنسی کے پاس مختلف ممالک میں خریدی گئی 12 جائیدادکی تفصیلات بھی ہیں۔اس  بینچ میں جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس   رائے بھی شامل تھے۔عدالت 74 سالہ چدمبرم کی عرضی پر سماعت کر رہی ہے جس میں کیس میں ضمانت نہیں دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top