Latest News

پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے  تین افراد کی موت

پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے  تین افراد کی موت

کونڈاگاؤں:چھتیس گڑھ کے کونڈا گاؤں ضلع کے ماکڑی میں پٹاخوں کی ایک دکان میں آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دیوالی کی رات دکان بند کرنے کے بعد دکان کے مالک اور اس کے دو نوکر دکان کے اندر بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے،اسی دوران دکان میں آگ لگ گئی،جس میں تینوں کی جلنے سے موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے کے وقت دکان کا شٹر اندر سے بند تھا،جس کی وجہ سے انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ہلاک شدگان کی شناخت وکاس سین ،شیولال شریمالی،برن سنگھ نیتام کے طورپر ہوئی ہے۔
پولیس کی ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top