National News

کچھ ہی دیر میں چاند پر اترے گا چندریان 2،دنیا بھر کی ٹکی ہیں نظریں ،وزیر اعظم مودی بھی ہیں موجود

کچھ ہی دیر میں چاند پر اترے گا چندریان 2،دنیا بھر کی ٹکی ہیں نظریں ،وزیر اعظم مودی بھی ہیں موجود

بنگلور : 'چندریان2' کا لینڈر 'وکرم' سنیچر علی اصبح  چاند کی سطح  پر تاریخی 'سافٹ لینڈنگ' کیلئے تیار ہے اور یہ لمحہ اسرو سائنسدان کے ساتھ ساتھ تمام ہندوستوں کیلئے دھڑکنیں روک دینے والا ہوگا ۔ ہندوستان کے لوگ ملک کی اس تاریخی خلائی کامیابی کے لئے دعائیں کررہا ہے ۔ صرف ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر دنیا کے دیگر ممالک کی نگاہیں بھی اس مشن پر ٹکی ہیں ۔ کامیاب 'سافٹ لینڈنگ' ہندوستان کو روس ، امریکہ اور چین کے بعد یہ حصولیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بنا دے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان خلائی تاریخ میں ایک نیا باب لکھتے ہوئے چاند کے جنوبی حصے میں پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی بھی رہیں گے موجود
وزیر اعظم مودی نریندر  مودی کویز  مقابلوں کے ذریعے ملک بھر سے منتخب کئے گئے لگ بھگ 60-70 ہائی سکول طلباء کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا سیدھا نظارہ دیکھنے کیلئے اسرو کے بنگلور سینٹر میں موجود رہیں گے ۔ 
لینڈر وکرم چاند کی سطح پر قریب 1 بج کر 55 منٹ لینڈ کرے گا ۔ اسی کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی حصے پر پہنچے والا دنیا پہلا ملک بن جائے گا ۔ 

 



Comments


Scroll to Top