Latest News

مرکز کی وجہ سے ملک میں بڑھا کورونا ، 24گھنٹے میں386نئے معاملے آئے سامنے :وزارت صحت

مرکز کی وجہ سے ملک میں بڑھا کورونا ، 24گھنٹے میں386نئے معاملے آئے سامنے :وزارت صحت

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس کی ملک میں حالت کو لے کر وزارت صحت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 24گھنٹے میں386معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مرکز کی وجہ سے ملک  کے حالات خراب ہوئے ہیں۔ وزرات صحت  کے سیکرٹری  لو اگر وال نے کہا کہ لاک ڈاون میں مذہبی پروگرام نہیں ہونا چاہئے ۔
وزارت نے کہا کہ ابھی تک 1637کورونا پازیٹو معاملے پائے گئے ہیں۔کل سے لے کر اب تک 386نئے معاملے سامنے آئے ، 3 نئی اموات ہوئیں، لو اگراوال نے کہا کہ کورونا کے 132مریض ٹھیک  ہو گئے ہیں۔ کل سے پازیٹو معاملوں میں اضافہ ہو اہے ۔ اس کا ایک اہم سبب  تبلیغی جماعت کے ممبران کی جانب سے یاترا ہے ۔ تبلیغی جماعت سے متعلق 1800لوگوں کو 9ہسپتالوں اور کوارنٹائن مراکز میں بھیج دیا گیا ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  کے آر گنگا کیترا نے کہا کہ ہم نے اب 47,951ٹیسٹ کئے ہیں۔آئی سی ایم آر نیٹ ورک میں126لیب  ہیں، 51ذاتی لیب کی تعداد کو قبولا گیا ہے ۔ وزارت نے کورونا کے انفیکشن سے سنگین طور سے متاثر ہ مریضوں کے علاج کے لئے اینٹی ملیریا  دوا ہائیڈروکسیکلوروکوین کیساتھ ایزی تھروما سین دینے کی سفارش کی ہے ۔ وزارت کی جانب  سے منگلوار کو جاری ترمیم شدہ ہدایات میں کہا کہ یہ دوا فی الحال 12سال سے کم عمر  کے بچوں اور حاملہ عورتوںاوربچووں کو دودھ پلانے والی عورتوں کو نہیں د ی جا رہی ہے۔ 
بتا دیںکہ وزارت صحت نے منگلوار کو صاف کہا تھا کہ ہر کسی کو ماسک  پہننے کی ضرورت نہیںہے۔کووڈ 19کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سوشل ڈیسٹینسنگ پر  عمل کرنا زیادہ اہم ہے ۔ گھر پر بنائے جا رہے ماسکوں کی طبی طور پر جانچ کی  جا رہی ہے ۔ جلد ہی جائز ہدایات جار ی کی جائیں گی۔
 



Comments


Scroll to Top