Latest News

این پی آر کے بغیر ذات پر مبنی مردم شماری ممکن  نہیں: وینکیا نائیڈو

این پی آر کے بغیر ذات پر مبنی مردم شماری ممکن  نہیں: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی :راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو ایوان میں کہا کہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کے بغیر ذات پات پر مبنی مردم شماری ممکن نہیں ہے۔ وینکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا جب جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)کے رام اناتھ ٹھاکر نے سال 2021 میں آبادی کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرنے کا مطالبہ بھی حکومت سے کیا۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=633&v=s0PkJFDzwQc&feature=emb_logo
رام اناتھ ٹھاکر نے کہا کہ سال 1931 میں برطانوی دور میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی گئی تھی۔اس کے بعد ترقی پسند اتحاد(یو پی اے)حکومت نے سال 2010 میں بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کی لیکن یہ پوری نہیں ہوسکی۔ذات پات پرمبنی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ طبقے،درج فہرست ذات و قبائل کو ترقیاتی کاموں کا مناسب فائدہ نہیں مل پارہا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت نے سال 2021 میں مجوزہ قومی مردم شماری کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بھی کئی بار اس کا مطالبہ کرچکے ہیں۔



Comments


Scroll to Top