National News

چیک باؤنس معاملے میں امیشا پٹیل پر پھر کیس درج، جاری ہوسکتا ہے گرفتاری وارنٹ

چیک باؤنس معاملے میں امیشا پٹیل پر پھر کیس درج، جاری ہوسکتا ہے گرفتاری وارنٹ

اندور: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل  کے خلاف چیک باؤ نس معاملے میں اندور میں کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ  کے وکیل نتیش پرمار کے مطابق، امیشا پٹیل نے نشا چھیپا کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہو گیا۔امیشا نے فلم  سازی کے لئے چھ ماہ پہلے کیش لیا تھا۔

https://twitter.com/ANI/status/1200378277015064581
بتایا جا رہا ہے کہ چیک باؤنس ہونے کے بعد کئی بار چکر کاٹنے کے بعد بھی پٹیل نے پیسے نہیں دیئے ہیں، جس پر اب ان کے خلاف اندور کی نشا چھیپا نے کورٹ میں کیس  درج کرا دیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے آگے بتایا کہ ہم نے امیشا پٹیل کو نوٹس بھیجا جو انہیں نہیں ملا۔سماعت کی اگلی تاریخ 27 جنوری 2020 ہے، اگر امیشا اس  دن عدالت میں حاضر  نہیںہوئیں تو ان کے نام پر وارنٹ جاری ہو سکتا ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ چیک باؤنس کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی  ان کے خلاف رانچی کی عدالت میں بھی تین کروڑ روپے کے چیک باؤنس  کا معاملہ زیر غور ہے جس میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہو چکا ہے۔



Comments


Scroll to Top