گیجیٹ ڈیسک : سمارٹ فون ، سمارٹ اے سی اور سمارٹ کولر کے بعد اب سمارٹ فین بھی ہندوستانی بازار میں آ چکے ہیں ۔ گھر کی چھت پر لگے پنکھے یعنی کی رفتار دھیمی ، بند یا تیز کرنے کیلئے ہمیں بستر سے اٹھنا پڑتا ہے ۔ ایسے وقت میں اکثر ہم سوچتے ہیں کہ کاش آواز سے ہی یہ سب کر پاتے ۔ اسی مسئلے کا حل امریکی کمپنی کارو ( Carro) نے ڈھونڈ نکالا ہے ۔ کارو نے آواز سے کنٹرول ہونے والے سمارٹ فین کو لانچ کیا ہے ۔
اس کے علاوہ اس فین کو گوگل اسسٹنٹ اور امیزن الیکسا سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اب یوزرس صرف کمانڈ دیکر اسے آپریٹ کر سکیں گے لیکن وائس کمانڈ سے اس میں لگی LED لائٹس کو آپریٹ نہیں کیا جا سکے گا ۔
کارو سمارٹ فین کی قیمت
اس فین کی قیمت 499 ڈالر ( قریب 35778 روپے ) رکھی گئی ہے ۔ اس سمارٹ فین کے فی الحال ہندوستان میں لانچ ہونے کو لے کر کوئی جانکاری نہیں ملی ہے لیکن میڈیا رپورٹ کی مانیں تو یہ سمارٹ فین 2020 کے آخر تک ہندوستانی بازار میں لانچ ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ ایک ہندوستانی کمپنی ہی اس مہینے سمارٹ فین بازار میں اتار چکی ہے جو اس سے کئی گنا سستہ ہے ۔
سمارٹ فیچررز سے لیس ہے ہیں فین
اس فین میں سبھی جدید فیچرس کو شامل کیا گیا ہے جو اسے خاص بناتے ہیں ۔ اس میں ایل ای ڈی سمارٹ لائٹ ماڈیول کے ساتھ کول اور ورم کلر ٹیمپریچر سیٹنگ کا متبادل بھی دیا گیا ہے ۔ اسے TuyaSmart ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا ۔