Latest News

سلمان کے بنگلے پر کرائم برانچ کا چھاپہ ، ہاتھ لگا 29 سال سے فرار مجرم

سلمان کے بنگلے پر کرائم برانچ کا چھاپہ ، ہاتھ لگا 29 سال سے فرار مجرم

ممبئی : ممبئی پولیس نے بدھ کے روز بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بنگلے کی دیکھ - ریکھ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ گذشتہ 20 سال سے سلمان کے بنگلے کی دیکھ ریکھ کر رہا یہ شخص ممبئی پولیس کو مطلوب ہے ۔ ممبئی پولیس گذشتہ 29 سال سے اس کی تلاش کرررہی تھی ۔

 PunjabKesari
ذرائع کے مطابق سلمان کے گورائی میں واقع بنگلے سے گرفتار اس شخص کا نام شکتی سدھیشور رانا ہے ۔ 62 سال کے اس شخص کے یہاں کام کرنے کی اطلاع پولیس کو اپنے ایک خفیہ ذرائع سے ملی ۔پولیس کی کرائم برانچ کی یونٹ 4 نے مختر سے اطلاع ملنے پر پورا منصوبہ بنا کر سلمان کے گھر  پر دھاوا بولا ۔ وہیں پولیس کو آتے دیکھ رانا نے بنگلے سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس وقت گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا ۔ جس کے چلتے  وہ وہاں بھاگ نہیں پایا ۔ 

PunjabKesari
کیا تھا معاملہ 
پولیس نے بتایا کہ رانا اور اس کے کچھ ساتھیوں کو پولیس نے 1990 کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا ۔ بعد میں وہ ضمانت پر باہر آگیا اور اس کے بعد سے لگاتار پولیس کو چکما دیتا رہا ۔ جب رانا سماعتوں  پر بھی عدالت نہیں پہنچا تو اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوگیا ۔ ران اکے اچانک شہر سے غائب ہو جانے کے بعد بھی پولیس اس کی لگاتار جانکاری حاصل کرتی رہی اور دو دن پہلے ہی رانا کے ایک عالیشان  بنگلے میں موجود ہونے کی جانکاری ملی ۔

PunjabKesari

 پولیس جب مخبر کی نشاندہی پر موقع پر پہنچی تو اسے پتہ چلا کہ یہ بنگلہ سلمان کا ہے لیکن پولیس کی کرائم برانچ نے بغیر سلمان کو بتائے بنگلے پر چھاپہ مارا اور رانا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں سلمان سے بھی پوچھ تاچھ کئے جانے کی تیار ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ رانا ان کے رابطے میں کب ، کیسے اور کس کے ذریعے آیا ۔
 



Comments


Scroll to Top