Latest News

لگژری گاڑی درخت سے ٹکرائی ، تین افراد کی موت ، پانچ زخمی

لگژری گاڑی درخت سے ٹکرائی ، تین افراد کی موت ، پانچ زخمی

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے وڈے نار تھانہ علاقے میں آج ایک لگژری گاڑی کے درخت سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں جگدل پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لگژری گاڑی جس میں آٹھ افراد سوار جگدل پور سے دتنیواڈا کی طرف جا رہے تھے ۔ تیز رفتار کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکر کلے پال کے قریب ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو جگدل پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top