حیدرآباد: ونڈیز کے خلاف حیدرآباد میں پہلے ٹی 20- کے دوران میدان پر ہندوستانی مداحوں کو نہ صرف وراٹ کوہلی کی دھماکیدار بلے بازی دیکھنے کو ملی بلکہ اس دوران انہیں ہندوستانی کپتان کوہلی کا غصہ بھی دیکھنے کو ملا ۔ دراصل میچ کے دوران ونڈی کے گیند باز رن لے رہے کوہلی سے ٹکرا گئے تھے ۔ کوہلی کو ایسے لگا کہ جیسے ونڈیز گیند باز نے جان بوجھ کر انہیں ٹکر ماری ۔ کوہلی نے تب امپائر کو بھی اس کی شکایت لگائی لیکن امپائر نے موقع پر ہی معاملہ رفع دفع کردیا ۔جس کے بعد وراٹ کوہلی کو غصہ آگیا ۔
https://twitter.com/jasmeet047/status/1202998060860637185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1202998060860637185&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.punjabkesari.in%2Fsports%2Fnews%2Fcaptain-kohli-s-smashing-reply-to-indies-bowler-teasing-this-batsman-s-style-1093354 آخر کوہلی کو اپنا غصہ نکالنے کا موقع جلد ہی مل گیا ۔ انہوں نے اگلے ہی اوور میں کیسرل ولیم کی گیندوں پر جم کر رن اڑانے شروع کردئیے ۔ اس دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب انہوں نے چھکا لگانے کے بعد ونڈیز کرکٹر چاڈوک کا مشہور سگنیچر سٹائل بھی کیا ۔
https://twitter.com/kavinism_page/status/1203002627828510721?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1203002627828510721&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.punjabkesari.in%2Fsports%2Fnews%2Fcaptain-kohli-s-smashing-reply-to-indies-bowler-teasing-this-batsman-s-style-1093354 دراصل جب ہندوستانی ٹیم دو سال پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ کھیل رہی تھی تب کوہلی کا وکیٹ گرنے کے بعد ولیمس نے انہیں اسی طرح چڑایا تھا ۔ بس یہی بات کوہلی کے من میں گھومتی رہی اور انہوں نے موقع ملتے ہی اپنے سٹائل میں بدلا بھی لیا ۔
https://twitter.com/iamyournaveen/status/1203231147741732866
27k
98k