Latest News

روڈ شو کے دوران اتری کیپٹن کی پگڑی ، بٹو اور سندھو نے سنبھالی

روڈ شو کے دوران اتری کیپٹن کی پگڑی ، بٹو اور سندھو نے سنبھالی

لدھیانہ : داکھا سے کانگرسی امیدوار سندیپ سندھو کی حمایت میں روڈ شو کے دوران پنجاب کے وزیر اعلیٰ  کیپٹن امریندر سنگھ کی پگڑی اتر گئی ۔ 

PunjabKesari
دراصل وزیر اعلیٰ بس پر چڑھ کر کانگرسی امیدوار سندیپ سندھو کی حمایت روڈ شو کررہے تھے ۔ اس دوران سڑک پر لگائے  گئے رسیوں والے بینروں میں ان کی پگڑی پھنس کر اتر گئی ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھے ایم پی رونیت سنگھ بٹو نے فوراً موقع پر سنبھالا اور کیپٹن کی کرسی پر آکر انہیں کور کرنے کی کوشش کی ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ پنجاب میں 21 اکتوبر کو 4 اسمبلی نشستوں  پر ضمنی انتخابات ہیں ۔ جس کو لے کر سیاسی گرماہٹ بڑھ گئی ہے ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے شاہکوٹ نشست کے ضمنی انتخابات کے وقت کھلی بس میں سوار ہوکر روڈ شو کیا تھا ۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے ذریعے اسی طرح سے جلال آباد اسمبلی نشست  کے ساتھ ساتھ پھگواڑہ اور مکیریاں میں بھی روڈ شو کئے جانے کے آثار ہیں ۔ جس کی پالیسی  تیار ہو چکی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top