Latest News

سی اے اے کے نام پر ملک میں فساد کروارہی بھاجپا: کیپٹن اجے

سی اے اے کے نام پر ملک میں فساد کروارہی بھاجپا: کیپٹن اجے

ریواڑی: ہریانہ کے سابق وزیر کیپٹن اجے یادو نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون لاکر بی جے پی ملک کا پولرائزیشن کرنا چاہتی ہے۔وہیں  این آر سی کے نام پر فساد بھی بی جے پی ہی کروا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون میں ابھی اور ترمیم کی ضرورت ہے،ساتھ ہی فسادات پھیلانے اور اکسانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں کانگرس کی جیت پر کانگرسی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنوں نے ریواڑی میں سابق وزیر کیپٹن اجے یادو کی رہائش گاہ پر لڈو بانٹ کر جیت کا جشن منایا۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں ہریانہ کے سابق وزیر کیپٹن اجے یادو نے کہا کہ  بی جے پی  وعدوں کے سبز باغ دکھا کر اب تک عوام کو ورغلاتی آئی ہے، لیکن اب لوگ بی جے پی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک کے بعد ایک ریاست میں جیت کا پرچم لہراتے ہوئے جھارکھنڈ میں کانگرس اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top