Latest News

آسام کے بعد اب بنگال میں احتجاجی مظاہرہے ، 28 سے زیادہ ٹرینیں معطل  اور 5 اضلاع میں انٹرنیٹ بند

آسام کے بعد اب بنگال میں احتجاجی مظاہرہے ، 28 سے زیادہ ٹرینیں معطل  اور 5 اضلاع میں انٹرنیٹ بند

کولکتہ :  ترمیمی شہریت قانون  کے خلاف سنیچر کے روز بھی مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں احتاجی مظاہرے جاری رہے ۔ جہاں آگزنی کی کئی وارداتیں ہوئیں اور ایک شخص مارا گیا ۔ اس قانون کے خلاف ناگالینڈ میں 6 گھنٹے کا بند رہا ۔ وہیں مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کے ذریعے آگزنی کئے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ۔  جہاں ترنمول کانگرس (ٹی ایم سی) حکومت شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کررہی ہے وہیں پر تشدد مظاہروں  کے مد نظر پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں ۔

PunjabKesari

اس سے متعلق ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکومت نے خاص کر سوشل میڈیا پر افواہوں اور فرضی خبروں پر روک لگانے کیلئے مالدہ ، مرشد آباد ، ہاوڑہ ، شمالی 24 پراگنا میں اور جنوبی 24 پرگنا کے کئی حصوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ افسروں نے کہا کہ ،' بار بار گذارش کرنے کے باوجود کچھ فرقہ وارانہ طاقتیں پرتشدد مظاہرے کررہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
مخالفت کررہے لوگوں کے نشانے پر بسیں ، ٹرین ، پولیس کی گاڑیاں اور ریلوے سٹیشن ہیں ۔ کئی جگہ پولیس سے جھڑپوں کی خبر موصول ہوئی ہیں ۔ پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے  دور جانے والی 28 سے زیادہ ٹرینوں کو معطل کرنا پڑا  ۔ افسروں نے بتایا کہ مسلم اکثریتی علاقہ مرشد آباد  ( مغربی بنگال ) میں بسوں ، ایک ریلوے سٹیشن حاطے  کے ایک حصے  میں کئی گھنٹوں  کیلئے غیر معین عرصہ کیلئے کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ یہ مقامات اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top