Latest News

سی اے اے اور این آر سی کی آڑ میں ضروری مدعوں سے دھیان بھٹکا رہی ہے  مودی حکومت: اپوزیشن

سی اے اے اور این آر سی کی آڑ میں ضروری مدعوں سے دھیان بھٹکا رہی ہے  مودی حکومت: اپوزیشن

نئی دہلی:شہریت ترمیمی  قانون(سی اے اے )اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)جیسے مسائل سے ملک کے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن نے جمعرات کو کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلے پر کچھ بھی نہیں بول رہی ہے۔ایوان بالا میں صدرکے  خطاب پر  تحریک شکریہ  پر  بحث میں حصہ لیتے ہوئے سی پی آئی کے ونے وشوم نے کہا'وہ بھارت کے لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس کے لئے وہ آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انکا زور آئین کو اندر سے ہی ختم کرنے کا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ سی اے اے ، این پی آرکے ذریعے توجہ بھٹکانا  چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے آئین کو پرنام کر اسے چوما تھا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت کی طرف سے آئین کو ختم کیا جا رہا ہے، اس سے وزیر اعظم کے اس طرزعمل پر خدشہ  ہوتا ہے۔وشوم نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ  'ہم اور وہ 'کا استعمال کرتی ہے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ اسے یہ واضح کرنا چاہئے ،ہم اور وہ سے اس کا کیا مطلب ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ہٹلر کے فاشزم کا ہندوستانی چہرہ ہے۔
کانگرس کی وپلو  ٹھاکر نے کہا کہ آج ملک جن دو سب سے بڑے مسائل بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے، ان کے بارے میں صدر کے خطاب میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی زیادہ تر اعلانات  مونگیری لال کے خواب ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سا بقہ  کانگرس حکومت نے ملک کو دکھایا تھا کہ انتخابی وعدے کس طرح پورے کئے جاتے ہیں۔ٹھاکر نے کہا کہ حکومت ملک کی خواتین کے لئے آج تک کچھ نہیں کر رہی ہے۔ بی جے پی کے نارائن رانے نے کہا کہ خطاب میں مختلف علاقے میں گزشتہ پانچ سالوں میں جو ترقی ہوئی ہے، اس کی معلومات جانکاری  دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ان کاموں کو پورا کرنے کی کوشش کی جو گزشتہ 70 سالوں میں نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کانگرس کے رکن حکومت کو بہت سارے کام پورے نہیں ہونے کے لئے گھیر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گزشتہ 50-55 سالوں میں کام مکمل نہیں کر پائے، وہ لوگ چاہتے ہیں کہ پانچ سالوں میں ان کاموں کو پورا کر لیا جائے۔ رانے نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے  جانے کے لئے حکومت کو سلام کرنا چاہئے کیونکہ اس سے علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس آزاد آرٹیکل 370  ہٹائے  جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے سی اے اے کی مخالفت کئے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے رانے نے کہا کہ حکومت نے آخر یہ قانون بنا کر کیا غلط کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت نہیں جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top