Latest News

میرٹھ کے ایس پی کا مظاہرین کو فرمان - کھاؤگے یہاں کا ،گاؤں کے کہیں اور کا، چلے جاؤپاکستان

میرٹھ کے ایس پی کا مظاہرین کو فرمان - کھاؤگے یہاں کا ،گاؤں کے کہیں اور کا، چلے جاؤپاکستان

نیشنل ڈیسک: میرٹھ کے ایک افسرکا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو جمعہ 20 دسمبر کا بتایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نارائن لوگوں دھمکاتے ہوئے یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں چلے جاؤ  پاکستان، کھاتے  یہاں کا اور گاوگے کہیں اور کا۔یہ ویڈیو میرٹھ کے لساڑی گیٹ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔جہاں شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کے خلاف ہوئے  مظاہرے میں فسادیوں نے جم کر ہنگامہ  مچایا تھا ۔

PunjabKesari
 لساڑی گیٹ پر فسادیوں نے پولیس پر زبردست پتھر بازی اور فائرنگ بھی کی تھی۔اسی جگہ میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نارائن اور اے ڈی ایم کچھ لڑکوں کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے تھے۔تبھی ایس پی سٹی نے وہاں کھڑے لوگوں سے کہا کہ '  جانا ہے تو چلے جا پاکستان بھیا،  کھاؤ گے یہاں کا گاؤ کے کہیں اور کا'  ۔آگے انہوں نے گلی میں کھڑے لوگوں کو دھمکاتے ہوئے کہاکہ 'یہ گلی مجھے یاد ہو گئی ہے اور یاد رکھنا جب مجھے یاد ہو جاتا ہے تو نانی تک میں پہنچتا ہوں، یاد رکھنا آپ لوگ'۔

https://www.youtube.com/watch?v=tfVX3aVXo_k
 اس کے بعد وہاں کھڑے لوگ فسادیوں کے بارے میں پولیس سے کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ یہ غلط بات ہے۔ لیکن ایس پی بار بار واپس آ کر لوگوں سے کہہ رہے ہیں'گلی میں کچھ ہو گیا تو تم لوگ قیمت چکاؤگے، آنا پھر ساتھ ہی وہ نامناسب زبان اور گالیاں بولتے بھی سنائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو میں ایس پی سٹی اور اے ڈی ایم  بول رہے ہیں کہ کالا پیلا کپڑے باندھ کر زیادہ ہنگامہ کر رہے ہو۔ اے ڈی ایم یہ بھی  کہہ رہے ہیں کہ زیادہ کالے کپڑے کا شوق ہے، سیکنڈ لگے گا اور سب کچھ یہاں کالا پڑ جائے گا، پوری زندگی کالی ہو جائے گی۔



Comments


Scroll to Top