Latest News

سی اے اے  بھاجپا کو فنڈ دینے والوں کوشہریت دینے کی سازش :  ممتا بنرجی

سی اے اے  بھاجپا کو فنڈ دینے والوں کوشہریت دینے کی سازش :  ممتا بنرجی

کولکتہ :شہریت  ترمیمی قانون کو لیکر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو الزام لگایا کہ یہ قانونی طور پر شہریوں کی شہریت چھیننے اور بھگوا پارٹی کو فنڈز دینے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی 'سازش' ہے۔بی جے پی کی  سخت ناقد  ممتا بنرجی شروع سے ہی اس متنازعہ قانون کی مخالفت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی کو بیرون ملک سے چندہ حاصل کرنے اور کالے دھن کو سفید کرنے میں مدد کرتے ہیں، انہیں شہریت دی جا رہی ہے۔
سی اے اے کے خلاف ترنمول کانگرس طالب علم کونسل کے دھرنا پلیٹ فارم سے بنرجی نے سوال کیا، 'کیا یہ ایکٹ قانونی طور پر شہریوں کی شہریت چھیننے اور بھگوا پارٹی کو فنڈز دینے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی' سازش  ہے ۔ کشمیر کے کولگام میں اکتوبر، 2019 میں دہشت گردوں کی طرف سے  بنگالی مزدوروں کے قتل کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے ترنمول کانگرس کی سربراہ نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے لوگوں کو بنگال میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ محفوظ ہیں۔
بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، 'کیا ان کا پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے یا وہ پاکستان کے برانڈ سفیر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ کولکتہ دورے  اور ترنمول کانگرس کے وفد کو مختلف جگہوں سے لوٹائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے بنرجی نے کہا، 'ہمیں اپنے مہمانوں کا احترام کرنا آتا ہے، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی  اچھا برتاؤ کرتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری پارٹی کے لیڈروں کو جموں، گوہاٹی اور جے این یو جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے کولکتہ دورے کے دوران شاہی محل میں ان سے ملاقات کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top