نیشنل ڈیسک:غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کا سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔اسی ترتیب میں کیرل حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں سپریم کورٹ جانے کے معاملے پر پردیش کے ریاستی گورنر عارف محمد خان نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے ریاستی حکومت کے سپریم کورٹ جانے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اس کے بارے میں پروٹوکول کا خیال کھنا چاہئے تھا۔بتا دیں کہ کیرالہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس قانون کو ریاست میں لاگو نہیں ہونے دے گی۔
شہریت ترمیمی قانون کے معاملے پر کیرالہ حکومت کے سپریم کورٹ جانے کے سوال پر ریاستی گورنر نے کہا، مجھے کیرل حکومت کے سپریم کورٹ جانے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن اس کے بارے میں پہلے مجھے بتایا جانا چاہئے تھا۔آئینی سربراہ ہونے کے باوجود مجھے اس بارے میں اخبارات کے ذریعے پتہ چلا۔ظاہر ہے، میں صرف ایک ربڑ اسٹامپ نہیں ہوں۔گورنر نے کہا، یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ساتھ ہی یہ خلاف ادب بھی ہے ۔میں اس پر غور کروں گا کہ کیا ریاستی حکومت گورنر کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ میں جا سکتی ہے۔ اگر منظوری نہیں، تو وہ مجھے مطلع کر سکتے تھے۔