Latest News

سی اے اے تشدد : مظاہرے کے دوران گرفتار کانگرس نیتا صدف ظفر اورایس آر دارا پوری کو ملی ضمانت

سی اے اے تشدد : مظاہرے کے دوران گرفتار کانگرس نیتا صدف ظفر اورایس آر دارا پوری کو ملی ضمانت

نیشنل ڈیسک:دارالحکومت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف  مظاہرے کے سلسلے میں گرفتار سماجی کارکن صدف ظفر، سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری اور 13 دیگر کو ایک مقامی عدالت نے ہفتہ کو ضمانت دے دی۔ اٹڈیشنل سیشن جج ایس ایس پانڈے کی عدالت نے صدف، داراپوری اور 13 دیگرسے 50-50 ہزار روپے کی ضمانت کی رقم اور اتنی رقم کا ذاتی مچلکہ بھرنے کو کہا ہے۔
اس سے پہلے جمعہ کو عدالت نے صدف، داراپوری اور دیگر کی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ جمعہ کو محفوظ رکھا تھا۔عدالت نے ان کی ذاتی عرضی پر سماعت کی اور سرکاری وکیل کا موقف بھی سنا۔اس کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ۔جن  کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ان میں محمد نسیم، محمد شعیب، نفیس،پون  رائے امبیڈکر، شاہ فیض اور محمد عزیز بھی شامل ہیں۔
سرکاری وکیل دیپک  یادو نے بتایا کہ حضرت گنج پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف عوامی جائیداد نقصان کی روک تھام قانون سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top