Latest News

کیجریوال -راہل گاندھی ایک ہی تھالی کے چٹے -بٹے ، شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں: سمبت پاترا

کیجریوال -راہل گاندھی ایک ہی تھالی کے چٹے -بٹے ، شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں: سمبت پاترا

نئی دہلی: بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے عام آدمی پارٹی اور کانگرس پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جس طرح یہ دونوں شاہین باغ  مظاہرے  کے ساتھ کھڑے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ راہل گاندھی اوراروند کیجریوال ایک  ہی تھائی کے چٹے بٹے ہیں۔
 انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شاہین باغ  مظاہرین کے  ساتھ کھڑے ہیں۔ اس پرسمبت نے پاترا نے  طنز کستے ہوئے کہا کہ پردے کے پیچھے سے مظاہرے کی  حمایت کرنے والے سامنے آ گئے ہیں۔ بد امنی پھیلانے والے لوگ  ہمیشہ بد امن کے خواہاں لوگوں  کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔شاہین باغ  بد امنی پھیلانے کا اڈہ ہے ۔

PunjabKesari
سسودیا اور کیجریوال بتائیں وہ لوگ سریتا بہار، جسولا، مدنگیر کے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہیں۔شاہین باغ  مظاہرے کے اسٹنگ  آپریشن میں سامنے آیا ہے کہ پانچ پانچ سو روپے لے کر ملک کو بدنام کیا جا رہا ہے۔شاہین باغ کے نام پر ملک کو بدنام کرنے میں کمبھ کے میلے میں بچھڑے دو جڑواں بھائی کیجریوال اور راہل گاندھی ہیں۔ 
انہوں نے  کہا کہ 5  سال پہلے کیجریوال نے ہرے رنگ کی رضائی  اوڑھ کر یوم جمہوریہ پریڈ روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس بار یوم جمہوریہ پریڈ روکنے کے لئے لوگوں کو ہرے رنگ  کی رضائی اوڑھاکر شاہین باغ میں بیٹھا  دیا ہے۔شاہین باغ میں جناح والی آزادی لینے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔چھوٹے بچوں اور خواتین  سے  نعرے لگوائے جا رہے ہیں۔

PunjabKesari
آپ کے لیڈر مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اگر 80 فیصد ہندؤوں کو بھی متحد ہونے کا اعلان کیا جائے تو کہیں گے جمہوریت خطرے میں ہے۔ انتخابی فائدہ کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگرس ہندو مسلم کر رہی ہے۔ شاہین باغ میں ملک اور ہندو مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ دیکھ لینے  کی بات کی جا رہی ہے۔ اویسی اور مہاراشٹر میں کانگرس کے لیڈر مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں۔کسی بھی حال میں قانون نہیں توڑنے دیا جائے گا۔ادھرراجیہ سبھا رکن وجے گوئل نے کہا کہ اگر' آپ 'اور کانگرس ہندو مسلم نہیں کر رہے ہیں تو شاہین باغ کا دھرنا انتخابات تک ہٹا دیں۔
 



Comments


Scroll to Top