Latest News

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آئی گراوٹ، جانئے آج کے دام

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آئی گراوٹ، جانئے آج کے دام

نئی دہلی:امریکہ اور چین کے درمیان ٹریڈ وارروکنے سے منسلک ڈیل پر دستخط 15 جنوری  کوہونے کی امید کے سبب دنیا بھر کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں لڑھک گئی ہیں۔اسی کا اثر گھریلو صرافہ بازار پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔منگل کے دن دہلی کے صرافہ بازار میںسونے کی قیمت61 روپے کم ہو کر 40,422 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے ۔ پیر کو سونا  40,483 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا ۔
 وہیں، چاندی کی قیمتوں میں 602 روپے فی کلو گرام کی بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد دہلی صرافہ  بازار میں چاندی 47,083 روپے فی کلو گرام پر بند ہوئی ۔جبکہ پیر کو اس کی قیمت 47,685 روپے   فی کلو گرام تھی ۔
ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز کے سینئر تجزیہ کارتپن پٹیل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمزوری اور مقامی سطح پر حاضر مانگ ندارد ہونے سے دہلی میں 24   قیراط  سونے میں 61 روپے کی کمی رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے بھاؤ نرمی کے ساتھ بالترتیب1,544 ڈالر فی اونس اور 17.75 ڈالر فی اونس پر تھے۔
سرمایہ کاروں کو امریکہ اور چین کے درمیان پہلے مرحلے کے تجارت کے معاہدے کی تفصیل کا انتظار ہے۔اس کا اثر عالمی صرافہ مارکیٹ پر ہے۔بھارت میں اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل گرماہٹ سے سونا تھوڑا سا ٹھنڈا پڑا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top