Latest News

اعظم خان کے ہمسفر ریزارٹ پر چلا بلڈوزر

اعظم خان کے ہمسفر ریزارٹ پر چلا بلڈوزر

رامپور: سپا (سماجوادی پارٹی)  لیڈر اور ایم پی اعظم خان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک کے بعد ایک درج کئی مقدموں کے بعد اب ان کے ہمسفر ریزارٹ پر ضلع انتظامیہ کا بلڈوزر چل گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ریزارٹ کی اس دیوار کو گرا دیا جس محکمہ آبپاشی کے نالے کے اوپر بنوائی گئی تھی۔ 
محکمہ آبپاشی کی طرف سے کئی بار اس سے سے متعلق نوٹس دینے کے باوجود بھی اعظم خان چپ تھے۔ موقع پر بھاری سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں پولیس کی کارروائی چل رہی ہے۔ الزام ہے کہ اپنے اس ریزارٹ کیلئے اعظم خان نے محکمہ آبپاشی  کے نالے کی 1000 گز زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top