Latest News

جموں و کشمیر کیلئے 30757کروڑ،لداخ کیلئے 5958کروڑ روپے مختص

جموں و کشمیر کیلئے 30757کروڑ،لداخ کیلئے 5958کروڑ روپے مختص

نئی دہلی:جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد سے حکومت مرکز کے زیر انتظام دونوں ریاستوں کی ترقی پر خاص زور دے رہی ہے اوربجٹ21-2020میں جموں و کشمیر کیلئے 30757کروڑ اور لداخ کیلئے 5958کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کو لوک سبھا میں اگلے سال عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے 30757کروڑ روپے اور لداخ کیلئے 5958کروڑ روپے کا التزام کیاجارہا ہے۔اس رقم کو دونوں مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کی ترقی پر خرچ کیاجائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو حکومت جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top