نیشنل ڈیسک:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر کے دوران تمل ناڈو کے شاعر ترولورکی کویتا کی چند لائنیں سنائیں تو ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ دراصل سیتا رمن نے ایک کویتا( شاعری) پڑھتے ہوئے نریندر مودی حکومت کے کام شمار کرائے ، جس پر اپوزیشن نے ہنگامہ کر دیا ۔ جیسے جیسے نرملا شاعری کی لائن پڑھتی رہیں، احتجاج کے سر تیز ہوتے گئے اور انہوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اس شاعری میں اچھے ملک کی کیا خوبیاں ہوتی ہیں یہ بتائی گئی تھیں۔شاعری سنا کر نرملا نے دعویٰ کیا کہ شاعری میں بتائی گئیں تمام خوبیاں نریندر مودی حکومت میں ملک میں آئی ہیں۔
یہ تھا اُس شاعری کا مطلب
سیتا رمن نے پہلے شاعری کو تمل میں پڑھا۔ پھر مطلب بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاعر تروللور بتاتے ہیں کہ ایک اچھے ملک میں پانچ چیزیں ہوتی ہیں۔ پہلی کہ وہاں بیماریاں نہ ہوں، پیسہ ہو اچھی فصل ہو، خوشحالی ہو اور جگہ محفوظ ہو۔ پھر سیتا رمن نے ان پانچ خوبیوں کا مودی حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک خوشحال ہوا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ آیوشمان بھارت نے صحت دی، دولت بنانے والوں کا ملک میں احترام ہوتا ہے، کسانوں کے لئے کسان سمان ندھی ، دیگر منصوبے لائے، از آف لیونگ بہتر ہوئی جس سے ملک میں خوشحالی آئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی سلامتی اس حکومت کے لئے اولین ترجیح ہے ، اس کے تو کئی ثبوت ہیں۔ اس پر اپوزیشن ہنگامہ کرنے لگ گیا۔ہنگامے کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے ماحول کو ہلکا کرتے ہوئے مذاقیہ لہجے میں اپوزیشن کو کہا کہ ' آپ کو خوش ہونا چاہئے کہ تمل میں پڑھا ہے۔
بتا دیں کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر کے دوران ایک کشمیری شاعری بھی پڑھی تھی۔ کشمیری میں شاعری پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کا ہندی میں مطلب بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن کھلتے ہوئے شالیمار باغ کی طرح، ہمارا وطن ڈل جھیل میں کھلتے ہوئے کمل جیسا، نوجوانوں کے گرم خون جیسا، میرا وطن، تیرا وطن، ہمارا وطن، دنیا کا سب سے زیادہ پیارا وطن۔ یہ شاعری پنڈت دینا ناتھ کول کی ہے۔ مودی حکومت نے بجٹ میں ٹیکس پیئر کو بڑی راحت دی ہے۔