Latest News

مایاوتی  کا بڑا اعلان ۔2022میں بسپا  اکیلے  لڑے گی چناؤ

مایاوتی  کا بڑا اعلان ۔2022میں بسپا  اکیلے  لڑے گی چناؤ

نئی دہلی/ لکھنئو: یو پی  ودھان سبھا چنائو 2022 کو لے کر  بسپا چیف مایا وتی نے بڑا  اعلان کیا ہے ۔ مایا وتی نے کہا ہے کہ 2022 کے ودھان سبھا  چنائو میں انکی پارٹی اکیلے  لڑے گی  ۔ باتھ سطح پر   پارٹی  کو  مضبوط  کیا جائے گا ۔ چنائو میں کسی  بھی  طرح کی  گڑبڑی کو روکنے کے لئے  ورکروںکو تربیت دی جائے گی۔

بتا دیں کہ مایا وتی نے سنیچر کو دلی میں بسپا   عہدیداران   کی میٹنگ  بلائی تھی ۔ میٹنگ میں وہ پارٹیٰ ورکروں  کو  خطاب   کر رہے    تھے ۔ اس دوران انہوں نے یہ باتیں کہی ۔ ساتھ ہی انہوں نے  کہا کہ مغربی  بنگال اور بہار کے چنائو پر بسپا  کہ نظر  ہے ۔ اگر حالات   انکے  مطابق  ہوئے تو  پارٹی  وہاں بھی اپنے  امیدوار کھڑے کر سکتی ہے ۔ دھیان رہے کہ میٹنگ 2022کے چنائو کے متعلق رکھی گئی تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top