Latest News

لینڈر وکرم سے ٹوٹا رابطہ ، وزیر اعظم مودی نے سائنسدانوں کو بڑھایا حوصلہ ، کہی بڑی بات

لینڈر وکرم سے ٹوٹا رابطہ ، وزیر اعظم مودی نے سائنسدانوں کو بڑھایا حوصلہ ، کہی بڑی بات

بنگلور : چاند پر سافٹ لینڈنگ کے آخری وقت میں چندریان 2 کے لینڈر 'وکرم 'کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے اور لینڈر کی صحیح لوکیشن نہیں مل پا رہی  ہے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ لینڈر بھٹک گیا ہے ۔ 
بتا دیں کہ وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ کے 2.1 کلو میٹر فاصلے پر زمین سے رابطہ ٹوٹ گیا اور ڈیٹا آنا بند ہوگیا ۔ اسرو چیف سون نے بتایا کہ آنکڑوں انتظار کیا جارہا ہے ۔ 

PunjabKesari
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کی تعریف کی ۔  انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ یہ کوئی چھوٹی حصولیابی نہیں ہے ، آپ نے جو کیا وہ چھوٹا نہیں تھا ، آپ پر ملک کو فخر ہے ، آپ نے سائنس کو بہت کچھ دیا اور ہمارا سفر آگے بھی جاری رہے گا ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم آگے بھی نئی بلندیوں پر پہنچیں گے ۔میں پوری طرح آپ کے ساتھ ہوں ۔ Hope for the best۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اسرو چیف کی پیٹھ بھی تھپتھپائی اور اسرو سینٹر سے باہر آ گئے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top