Latest News

برازیل میں کورونا سے 572 مریض ہلاک

برازیل میں کورونا سے 572 مریض ہلاک

برازیلیا: برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ 19- سے 572 مریض ہلاک ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 101049 ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 23010 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3035422 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کووڈ 19- سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سنیچرکے روز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی ۔ اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں مقام مقام پر ہے۔برازیل میں کورونا سے سب سے زائد متاثر سائو پالو ہوا ہے۔ یہاں پراس وبا سے 25114 افراد ہلاک ہوئے ہیں

اور 627126 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 14080 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 178850 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں سیارا میں کووڈ 19- سے 7954 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 188542 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top