National News

سورا بھاسکر نے 4 سال کے بچے کو سر عام کہی ایسی بات کہ ہوگئی  شکایت  درج

سورا بھاسکر نے 4 سال کے بچے کو سر عام کہی ایسی بات کہ ہوگئی  شکایت  درج

بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر اکثر سرخیوں  کی زینت بنی رہتی ہیں۔کبھی وہ اپنے کردار کے لئے بحث میں ہوتی ہیں تو کبھی وہ اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے لوگوں کے نشانے پر رہتی ہیں۔وہیں اب سورا بھاسکر ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔اس بار سورا بھاسکر 4 سال کے بچے کو برا بھلا کہنے کی وجہ سے لوگوں کے نشانے پر آ گئی ہیں۔


 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو میں سورا بھاسکر ایک 4 سال کے بچے کو گالی دیتے ہوئے نازیبا لفظ استعمال کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ بچے کے لئے' کمینہ' لفظ کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔ویڈیو میں سورا کہتی ہوئیں دکھائی دے رہی ہیںکہ ' ایک اشتہار کی شوٹنگ کے بعد اچھا محسوس نہیں کر رہی تھی۔ اس وقت میرا کیریئر شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک  چائلڈ اداکار نے مجھے آنٹی کہہ دیا۔

PunjabKesari
جس کے بعد سورا نے بچے کے لئے گالی کا استعمال کیا۔گرچہ اس دوران وہاں موجود لوگ سورا کی باتوں پر ہنستے ہوئے دکھائی دئیے ۔بچے کو لے کر استعمال کئے گئے نازیبا الفاظ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سورا کو لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

PunjabKesari
سورا کے خلاف شکایت درج
 وہیں اس معاملے میں سورا پر شکایت بھی درج کرائی جا چکی ہے۔ایک این جی او' لیگل رائٹس پروٹیکشن فورم 'نے مبینہ طور پر 'نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس' کو شکایت درج کروائی ہے اور سورا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top