Latest News

بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے سے معذرت

بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے سے معذرت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران لکھے گئے نازیبا کلمات کے معاملے میں درج شدہ ایف آئی آر کے تعلق سے آج یہاں ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہونے میں یہ کہکر معذوری طلب کی کہ وہ فی الوقت بیرون شہر ہیں۔
اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی نے پولیس کو ایک تحریری درخواست دیکر اس بات سے مقامی کھار پولیس کو مطلع کیا اور حاضری کی اگلی تاریخ طلب کی ۔ رنوت کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔



Comments


Scroll to Top