National News

بھاجپا تین کروڑ پریواروں کو سمجھائے گی  سی اے اے کا مطلب، 10 دن میں کرے گی 250 کانفرنس

بھاجپا تین کروڑ پریواروں کو سمجھائے گی  سی اے اے کا مطلب، 10 دن میں کرے گی 250 کانفرنس

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک بھر میں احتجاج تیز ہوگیا ہے ۔ حکومت کے اندر ہی کئی گروپ کا خیال ہے کہ حکومت نے اس کو لے کر صحیح طریقہ سے تشہیر نہیں کی ، جس کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کے شکار ہوگئے اور سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔ اب بی جے پی ملک بھر میں اس قانون کی حمایت میں اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی ۔ اتنا ہی نہیں وہ جگہ جگہ اس کیلئے پریس کانفرنس بھی کرے گی ۔

PunjabKesari
بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن بھوپیندر یادو نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے طے کیا ہے کہ آنے والے 10 دنوں میں ہم ایک خاص مہم لانچ کریں گے ، جس کے تحت ہم تین کروڑ کنبوں سے ملیں گے ۔ اس میں شہریت ترمیمی قانون پر لوگوں تک اپنی بات پہنچائیں گے ۔ اس قانون کی حمایت میں ہم جگہ جگہ 250 سے زیادہ پریس کانفرنس منعقد کریں گے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس کی حمایت کرنے والی جے ڈی یو اور ایل جے پی نے کہا ہے کہ حکومت کو اس قانون سے متعلق لوگوں کی غلط فہمی دور کرنی چاہئے ۔ راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا نے گزشتہ دنوں کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کر کے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اس معاملہ پر پرنٹ میڈیا میں تشہیر کرے اور بتائے کہ یہ قانون کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔ ہفتہ کو قومی راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے بی جے پی دفتر میں اس سلسلہ میں پاراٹی لیڈروں کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔
 



Comments


Scroll to Top