نئی دہلی : بھاجپا لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سبرامنیم سوامی نے نئی اقتصادی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر نئی اقتصادی پالیسی جلد لاگو نہیں کی گئی تو ہندوستان 5 ٹرلین ڈالر کی معیشت بننے کے اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پائے گا ۔
سوامی نے ٹویٹر کہا کہ اگر کوئی نئی اقتصادی پالیسی نہیں آئی تو 5 ٹرلین کو الوداع کہنے کے لئے تیار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا جب ایک دن پہلے ہی 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کیلئے جی ڈی پی شرح کم ہوکر 5 فیصد رہ گئی ہے ۔ یہ گذشتہ 6 سالوں میں سب سے کم ہے ۔
معیشت میں سستی کے مسئلے سے دو چار ہو رہی مرکزی حکومت کو اقتصادی ترقی شرح کے مورچے پر بھی جھٹکا لگا ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل - جون ) میں ملک کی جی ڈی پی کم ہوکر محض 5 فیصد رہ گئی ہے جو ساڑھے 6 سالوں میں سب سے کم ہے ۔ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی 5.8 فیصد رہی تھی ۔