آگرہ:بی جے پی کے قومی صدر بننے کے بعد جے پی نڈا تاج نگری آگرہ پہنچے۔یہاں شہریت قانون کی حمایت میں اپنے پہلے اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارٹی کو نئی بلندیوں پرلے جاؤ ں گا۔جہاں تک کارکنوں کی بات ہے ان کا پورا احترام کیا جائے گا ۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نڈا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے کئے گئے فیصلوں سے ملک کو کافی نقصان ہوا ہے۔ 70 سال سے لٹکے معاملے کا کام 8 ماہ میں مکمل ہوا ہے۔یہ کام صرف قوت ارادی کی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹیاں کارکنوں کی بنیاد پر کھڑی ہیں۔کارکنوں کا پورا احترام کیا جائے گا۔نڈا نے کہا کہ انچارج بننے کے بعد انہوں نے پہلی بار آگرہ میں ملاقات کی تھی۔وہیں آج بی جے پی صدر بننے کے بعد پہلی بار آگرہ آئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں ریاست کے کئی اضلاع میں دھرنا مظاہرہ جاری ہے۔جسے کانگرس، سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بالواسطہ طور پر حمایت حاصل ہے ، وہیں بی جے پی نے سی اے اے کے تئیں ہندوستانیوں کو مطمئن رہنے کا اعتماد دلاتے ہوئے اسے اپوزیشن جماعتوں کا لوگوں میں بھرم پھیلانے کا منصوبہ بند پروگرام قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر پردیش کے مختلف اضلاع میں جلسہ عام کر لوگوں کو سی اے اے کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں ہے۔
اس ترتیب میں منگل کو پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ نے لکھنؤ میں جلسہ عام کیا تھا۔پارٹی کاشی، گورکھپور، اودھ میں ریلی منعقد کر چکی ہے جبکہ آج کانپور اور میرٹھ میں جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔شکلا نے بتایا کہ قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اتر پردیش آ رہے نڈا کا نوئیڈا سے لے کر آگرہ تک کئی مقامات پر پارٹی کارکنوں کی طرف استقبال کیا جائے گا ۔