نئی دہلی:پاکستان کی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے سرغنہ کو عالمی دہشت گرد اعلان کرنے پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود چین کے ویٹو لگانے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس معاملہ پر کانگرس کے صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہی چین کو طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بطور تحفہ جگہ دلائی تھی۔
بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل سے راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہوتا اگر آپ کے نانا ( پنڈت جواہر لال نہرو) نے اسے تحفہ کے طورپر چین کو نہیں سونپا ہوتا ۔ہندوستان نے آپ کے خاندان کی تمامغلطیوں کو معاف کیا۔ یہ یقینی بنائیں کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی جیت سکے۔
مسعود کو عالمی دہشت گرد اعلان کرنے کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر تلخ تبصرہ کیا تھا جس کے فوراً بعد بھاجپا کی طرف سے یہ بیان آیا ہے۔