National News

بھاجپا لیڈر کی اویسی کو دھمکی، کہا- کرین سے الٹا لٹکا کر تمہاری داڑھی کاٹ لوں گا  اور....

بھاجپا لیڈر کی اویسی کو دھمکی، کہا- کرین سے الٹا لٹکا کر تمہاری داڑھی کاٹ لوں گا  اور....

نیشنل ڈیسک:تیلنگانہ کے نظام آباد  سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  رکن  پارلیمنٹ  دھرم پوری  اروند نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی  ایم )کے صدر اسد الدین اویسی کے  خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔بھاجپا  رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا کہ ' میں تم کو(اسد الدین اویسی)انتباہ دیتا ہوں کہ میں کرین سے الٹا لٹکا کر تمہاری داڑھی  کاٹوںگا۔اس کے بعد میں تمہاری داڑھی کو تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو لگا کر اس کو پروموشن دوں گا۔

PunjabKesari
اس سے پہلے بھی دھرم پوری  اروند نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے پر   اسد الدین اویسی کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔گزشتہ ماہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا تھاکہ  اسد الدین اویسی شہریت ترمیمی قانون کو غیر آئینی اور فرقہ وارانہ بتا کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ کیا اویسی پاکستان اور بنگلہ دیش سے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں؟  بی جے پی  لیڈر دھرم پوری  اروند نے کہا کہ اسد الدین اویسی مسلسل ملک کو تقسیم کرنے  والے بیان دے رہے ہیں۔

PunjabKesari
آپ کو بتا دیں کہ حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی مسلسل شہریت ترمیمی  قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی  قانون کا مسودہ بھی پھاڑ ڈالا تھا۔اسد الدین اویسی کا الزام ہے کہ شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف ہے۔انہوں نے شہریت ترمیم قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top