Latest News

جے این یو میں سب پاگل اور ان پڑھ ہیں، اس لئے کر رہے ہیں سی  اے اے کی مخالفت: سبرامنیم سوامی

جے این یو میں سب پاگل اور ان پڑھ ہیں، اس لئے کر رہے ہیں سی  اے اے کی مخالفت: سبرامنیم سوامی

نیشنل ڈیسک :شہریت ترمیمی قانون  پر جے  ا ین یو میں ہو رہے  وبال کو لے کر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم   سوامی نے متنازعہ بیان دیا ہے۔وہ منگل کو کھنڈوا میں ایک  پروگرام میں مہمان خصوصی کے  طور پر شامل ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جے این یو میں سب پاگل اور ان پڑھ ہیں۔اس قانون میں ایسا کیا ہے کہ یہ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 2003 میں منموہن سنگھ جب اپوزیشن میں تھے تو ان کا ریکارڈ ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذہب کی بنیاد پر پریشان ہوکر آئے ہیں۔انہیں شہریت دینی چاہئے۔بی جے پی نے اسی  ایجنڈے کو لاگو کیا ہے،  لیکن اسے لے کر ہنگامہ شروع ہو گیا۔ سی اے اے کی مخالفت اس لئے  ہو رہی ہے کہ اس میں پاکستان کے مسلمانوں شامل نہیں ہے۔ وہ ہمارے ملک آنا ہی نہیں چاہتے ہیں تو ہم نے ان کے ساتھ کیا ظلم کیا ہے۔
ملک میں بڑھتی آبادی پر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ہندوستان  میں بڑھتی ہوئی آبادی کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس آبادی کو پیداوری کے طور پر تعلیم کے اقدامات ڈھونڈنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اور مسلمان کا ڈی این اے ایک ہی ہے دونوں کی اولاد بھی ایک ہی ہے۔ انڈونیشیا کے مسلمان مانتے ہیں کہ ہمارے آبا ء واجدادایک ہی ہیں لیکن یہ  ہندوستان کا مسلمان کیوں نہیں مان پاتا۔اس بات کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے 10 ہزار روپے کے نوٹ پر گنیشا کی تصویر اس بات کی تصدیق بھی کرتی ہے ۔میڈیا کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی 10 ہزار کے نوٹ پر لکشمی ماں کی تصویر چھپنی چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top