Latest News

اتر پردیش: بی جے پی ایم ایل اے کی بہو نے سسر پر لگایا ہراساں کرنے کا الزام، بھوک - ہڑتال پر بیٹھی

اتر پردیش: بی جے پی ایم ایل اے کی بہو نے سسر پر لگایا ہراساں کرنے کا الزام، بھوک - ہڑتال پر بیٹھی

شاہجہاں پور:  اتر پردیش کے ضلع  شاہجہاں پورمیں بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کئے  جانے کے خلاف ان کی بہو بدھ کے روز کلکٹریٹ کے احاطے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ  گئی ۔  اس کا  الزام ہے کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ایم ایل اے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ بھیجے گئے ایک میمورنڈم میں  تلہر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے روشن لال ورما کی بہو ، سریتا نے کہا ہے کہ اس نے منگل کے روز ایک دن کا دھرنا دیا تھا ، اس کے بعد بھی  انتظامیہ  نے کوئی کارروائی نہیں کی ، جس کے بعد وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھی  ہے ۔
وزیر اعلیٰ کو بھیجے گئے خط میں سریتا نے کہا کہ منگل کے روز انہوں نے میونسپل مجسٹریٹ کے توسط سے ایک میمورنڈم ارسال کیا تھا جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی  اور  ساتھ ہی  ایم ایل اے روشن لال ورما کے دباؤ  میں  ، نائب تحصیلدار تلہر نے اپنے معاملے میں لاک ڈاؤن کے بعد سمن جاری کر یکطرفہ آرڈر پاس کیا ۔ سریتا نے کہا ہے کہ انہیں ایم ایل اے کی طرف سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔  تلہر سے بی جے پی کے ایم ایل اے روشن لال ورما کے بیٹے ونود ورما کی دوسری بیوی سریتا  ہیں۔ 2 سال پہلے ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا ۔
 سریتا کا الزام ہے کہ ایم ایل اے روشن لال ورما ا ن کے  شوہر کے نام والی پراپرٹی میں انہیں حصہ نہیں دے رہی ہیں اور انہیں مسلسل ہراساں کررہے ہیں۔ سریتا کا الزام ہے کہ اس کے بھائی کو ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے جیل بھیجے گا اور پھر تھانہ خداگنج پولیس اسٹیشن میں  ایس ڈی  / ایس ٹی ایکٹ کے تحت  جھوٹا مقدمہ  اس کے بھائی اور اس کے والد کے خلاف درج کرا دیا تھا ۔ سریتا آج اس معاملے کے سلسلے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top