Latest News

سی اے اے سے کسی ہندوستانی کی شہریت نہیں جائے گی : شاہنواز حسین

سی اے اے سے کسی ہندوستانی کی شہریت نہیں جائے گی : شاہنواز حسین

ہردا:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے شہریت ترمیم قانون سی اے اے)کو لے کر کانگرس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر بھرم  پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت نہیں جائے گی۔
حسین نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سی اے اے ان لوگوں کے لئے ہے جو آس پاس کے ممالک  ( افغانستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش )میں مذہبی تشدد کا شکار ہیں اور وہ ہندوستان میں رہنے کے لئے آئے ہیں۔ انہیں شہریت دینے کا قانون ہے نا کسی کی شہریت چھیننے کا ۔شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو لے کر انہوں نے کہا کہ غلط فہمی کی وجہ سے وہ دھرنا  مظاہرہ  پر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک ہر ذات و مذہب اور طبقے کے لوگوں کا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top