Latest News

سی  اے اے کی مخالفت کے  نام پر ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر سخت کارروائی ہو: بھاجپا لیڈر

سی  اے اے کی مخالفت کے  نام پر ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر سخت کارروائی ہو: بھاجپا لیڈر

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے رکنِ پارلیمان آر کے سنہا نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) کی مخالفت کے نام پر ملک مخالف نعرے بازی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر سنہا نے جمعہ کو وقفہ صفر کے دوران راجیہ سبھا میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے بھاری اکثریت سے اس قانون کو منظور کیا لیکن کئی مقامات پر اس کی مخالفت کی گئی ۔ پر امن احتجاج جمہوری حق ہے ۔ پر  امن مخالفت کی جانی چاہئے لیکن اس کی آڑ میں جگہ جگہ ملک مخالف سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور اس دوران ملک کو توڑنے کی بات کہی گئی ۔ اس سے افراتفری کی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعرے بازی اور ملک کو توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ مسٹر سنہا کی بات کی حکمراں جماعت کے کئی اراکین نے بھی حمایت کی۔
 



Comments


Scroll to Top