Latest News

ایودھیا معاملے میں مسلم پرسنل  لاء بورڈ کی میٹنگ کا کوئی جواز نہیں:محسن رضا

ایودھیا معاملے میں مسلم پرسنل  لاء بورڈ کی میٹنگ کا کوئی جواز نہیں:محسن رضا

لکھنؤ:اترپردیش میں یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے آج کہا کہ ایودھیا معاملے کے سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجوزہ میٹنگ کا کوئی جواز نہیں ہے اور اسے غیر سرکاری تنظیم کی قراردادوں کوسنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔
اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا نے لکھنؤ کے ندوة العلماء میں منعقد بورڈ کی میٹنگ سے پہلے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ ایودھیا میں متنازعہ بابری مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے ایسے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا ء بورڈایک غیر آئینی این جی او ہے جو ہمیشہ ملک کے خلاف کام کرتا رہا ہے۔ تین طلاق این آر سی اور دہشت گردی جیسے معاملات پر یہ تنظیم مسلمانوں کو گمراہ کرتی رہی ہے۔ بورڈ نے دہشت گردی کی حمایت کی ہے۔ چند لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے اس این جی او کے رجسٹریشن کا بھی علم کسی کو نہیں ہے۔

PunjabKesari
مسٹر رضا نے کہا کہ چھ ماہ قبل بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ حیدرآباد میں ہوئی تھی اور جب ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اس معاملے پر فیصلہ آنے والا ہے تو اس میٹنگ کاکوئی جواز نہیں ہے اور ملک اور اترپردیش کے مسلمانوں کو اس میٹنگ پر کوئی توجہ نہیں دینی چاہئے۔



Comments


Scroll to Top