National News

دھن تیرس پر برتن نہیں تلواریں خریدو: بھاجپا لیڈر

دھن تیرس پر برتن نہیں تلواریں خریدو: بھاجپا لیڈر

لکھنؤ: دھن تیرس ہر سال دیپاولی سے پہلے منایا جاتا ہے ۔ روایت کے مطابق دھن تیرس پر لوگ برتن یا  دھات سے بنی چیزیں خریدتے ہیں اس سال دھن تیرس پر 25 اکتوبر کو منایا جائے گا ۔دیوبند نگر کے بی جے پی پردھان گجراج رانا نے سنیچر کے روز میڈیا سے کہاکہ  ایودھیا مسئلے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد ہی آنے کی امید ہے اور ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ رام مندر کے پکش میں ہوگا۔حالانکہ اس سے ماحول بگڑ سکتا ہے اس لئے سونے کے زیورات اور چاندی کے برتنوں کے بجائے لوہے کی تلواریں اکٹھا کرنا مناسب ہے۔

PunjabKesari
ضرورت کے وقت یہ تلواریں ہماری حفاظت کرنے میں کام آئیںگی۔ حالانکہ رانا نے صاف کہا کہ انہوں نے کسی بھی طبقہ یا مذہب کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ یہاں تک کہ ہم اپنی مذہبی روایات میں ہتھیاروں کی پوجا کرتے ہیں اور ہمارے دیوی ، دیوتاؤں نے بھی حالات کی بنیاد پر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ میرا بیان حال میں بدلتے حالات اور میرے طبقے کے ممبران کیلئے ایک سجھاؤ کے سلسلے میں ہے۔اس کا کچھ اور مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔

PunjabKesari
 اس بیچ رانا کے بیان سے بھاجپا نے دوری بنالی ہے اتر پردیش کے پارٹی ترجمان چندر موہن نے کہا بی جے پی اس طرح کی زبان کی حمایت نہیں کرتی۔ اگر یہ ان کی طرف سے استعمال کیاگیا ہے انہوں نے جو کچھ بھی کہاہے وہ ان کا ذاتی خیال ہے۔ پاٹیدار کے نیتاؤں کے لئے ایک بہت ہی صاف گائیڈ لائنز ہے کوئی بھی کام یا بیان قانون کے دائرے میں کیا جانا چاہئے۔ یا کہا جانا چاہئے اور کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے۔ رانا متنازعہ بیان دینے کیلئے جانے جاتے ہیں لوک سبھا چناؤ پرچار کی ماقبل  شام پر بی جے پی نیتا نے کہا تھا کہ دارالعلوم  دیوبند آتنک واد کا مترادف ہے۔



Comments


Scroll to Top