National News

مغربی بنگال :بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان- سی اے اے کی مخالفت کرنے والے ممتا بنر جی کے کتّے

مغربی بنگال :بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان- سی اے اے کی مخالفت کرنے والے ممتا بنر جی کے کتّے

نیشنل ڈیسک :ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔مغربی بنگال میں تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسے لاگو کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور وہاں بی جے پی لیڈر اس فیصلے کو لے کر وزیر اعلیٰ اور اس قانون کے مخالفین پر حملہ آور ہیں۔ تازہ معاملے  میں بنگال سے بی جے پی کے رہنما سومتر خان نے سی اے اے  کی کی مخا لفت کرنے والے دانشوروں کو ممتا بنرجی کے 'کتے ' بتایا ہے۔

PunjabKesari
حال ہی میں ترنمول کانگرس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے سومتر خان بشیرہاٹ میں منعقد  ایک پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔بی جے پی کے رہنما خان نے کہا کہ جو لوگ خود کو دانشور کہتے ہیںوہ اپنا منہ پارک سٹریٹ ریپ جیسے واقعات پر بند کر لیتے ہیں، یہ لوگ کچھ نہیں صرف ٹی ایم سی  کے کتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے  کے بارے میں حقائق جانتے ہوئے بھی جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں ان کو ممتا بنرجی کے کتے کے علاوہ اور کیا کہا جائے۔
بتادیں کہ بنگال کے کسی بی جے پی لیڈر کی جانب سے ایسا بیان پہلی بار نہیں آیا ہے بلکہ کچھ روز پہلے ہی ریاستی صدر دلیپ گھوش بھی ایسا ہی ایک بیان دے چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top