نئی دہلی:کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈر ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھانے کے لئے ان کو (ہاردک کو) پریشان کیا جا رہا ہے۔ گجرات میں احمد آباد کی ایک عدالت سے غداری کے معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد کانگرس میں شامل ہو چکے پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی ( پاس) کے سابق کنوینر ہاردک پٹیل کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
https://twitter.com/priyankagandhi/status/1218750661203902464
پرینکا گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے کہانوجوانوں کے روزگار اور کسانوں کے حق کی لڑائی لڑنے والے نوجوان ہاردک پٹیل جی کو بی جے پی بار بار پریشان کر رہی ہے۔ ہاردک نے اپنے سماج کے لوگوں کی آواز اٹھائی، ان کے لئے روزگار مانگا، اسکالرشپ مانگی، کسان تحریک چلائی اور بی جے پی اس کوغدار کہہ رہی ہے۔