Latest News

بھاجپا کپل مشرا اور پریش ورما کے بیانا ت کی حمایت نہیں کرتی : روی شنکر پرساد

بھاجپا کپل مشرا اور پریش ورما کے بیانا ت کی حمایت نہیں کرتی : روی شنکر پرساد

نئی دہلی: کپل مشرا سمیت کچھ رہنماؤں کے متنازعہ بیانات پر تنقید کے درمیان بی جے پی نے جمعہ کو ایسے بیانات کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور دہلی تشدد کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کے بیان کو پارٹی کا رخ سمجھا جانا چاہئے۔
بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور  پرویش ورما کے متنازعہ بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وزیر داخلہ پہلے ہی پارٹی کا رخ واضح کر چکے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کبھی بھی ایسے بیانات کو مناسب نہیں مانتی ہے ۔انہوں نے کہا، '' انہوں نے (پارٹی قیادت)کبھی ایسے بیانات کو قبول نہیں کیا  ہے ۔
پرساد نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا، '' اگر عوامی طور پر پارٹی کے سینئر لیڈر ایسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، تب اس کا مطلب ہوتا ہے۔ اور پارٹی کے اندرونی نظام کے تحت یقینی طور پر پوزیشن پر رائے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ان کے تبصرے کو دیکھ رہی ہے اور یہ معاملہ عدالت کے زیر غور ہے۔ 
غور طلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو مشرا اور ورما سمیت بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے خلاف مبینہ نفرت بھرے بیان پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی اور مرکز سے چار ہفتوں میں جواب مانگا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top