Latest News

بی جے پی کا طاہر حسین کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کا طاہر حسین کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی : دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ترجمان پروین شنکر کپور نے منگل کو دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا اور مشرقی دہلی کے میئر نرمل جین سے شمال مشرقی دہلی فسادات کے ملزم اور عام آدمی پارٹی (آپ)کے معطل کونسلر طاہر حسین کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کپور نے آج ان دونوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی فسادات کے ملزم اورآپ کونسلر طاہر حسین کی کارپوریشن کو نسلرکی رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے۔خیال رہے طاہر حسین کروال نگر کے نہرو وہار سے کونسلر ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فروری میں ہندوستان دورہ کے دوران شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں جان ومال کا زبردست نقصان ہواتھا۔طاہرحسین پر ان فسادات کے کئی معاملوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے، ان پر انٹیلی جنس بیورو کے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کا بھی الزام ہے۔

طاہر حسین اس وقت جیل میں ہیں۔کپور نے خط میں کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 33 (2) کے تحت طاہر حسین کی کارپوریشن کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جانی چاہئے۔



Comments


Scroll to Top