Latest News

بھاجپا نے مانا ،دہلی میں وزیراعلیٰ  کا چہرہ نہ اتار نے سے ہوسکتا ہے نقصان

بھاجپا نے مانا ،دہلی میں وزیراعلیٰ  کا چہرہ نہ اتار نے سے ہوسکتا ہے نقصان

نئی دہلی: بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد اہم بیان دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے مانا کہ دہلی میں وزیر اعلیٰ کا چہرے نہیں اتار نے سے  نقصان ہوا ۔ انہوں نے  کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ  ہمارے پاس  دہلی میں چہرے کی کمی ہے ، لیکن ہم نے ایک فیصلہ کیا ۔ اگر یہ فیصلہ ہار کی وجہ ہے  تو ہم جائزہ لیں گے ۔ حالانکہ سمبت نے صاف کیا کہ  دہلی میں وزیر اعظم مودی سب سے مقبول چہرہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ  لوک سبھا میں ہمارا 56 فیصد ووٹ فیصد تھا۔سمبت نے کہا کہ اگر لوکل مسائل کو اہمیت نہ دینے سے نقصان ہوا ہوگا تو ان سب باتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔بی جے پی نے دہلی الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی مودی کے چہرے پر ہی لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے دسمبر میں ایک موقع پر کہا تھا کہ منوج تیواری  وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار ہوں گے ۔لیکن  بعد  میں انہوں نے صفائی دی اور کہا کہ ان کا  مطلب نہیں تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top